
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کا
دورہ پاکستان کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پہلے جائزے میں کارکردگی کے معیار پر پورا اترا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت مسلسل بہتر ہو رہی ہے، مزید بہتری کی توقع ہے۔ مشیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان اور پوری معاشی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔




































