
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتحادی
فوج نے بروقت کارروائی کرکے میزائل حملے کوناکام بنادیا، اتحادی فوج کی جوابی کارروائی سے شہری آبادی کو نقصان سے بچالیا گیا۔ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔














