
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ اور جے آئی ٹی معاملہ کو اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی سازش قرار دےدیا ہے پاکستان
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں ہچاس لاکھ گھر کرنے کے جھوٹے دعویداروں گڈ گورننس پر بیڈ گورننس کے سیاہ داغ کے حامل حکمرانوں نے اہنی نالائقیوں کو چھپانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ابہام کی کیفیت پیدا کرنے کی پالیسی بنا لی ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی آڑ میں اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے کوشاں وفاقی حکومت کی بری ترین کارکردگی عیاں ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جے آئی ٹی کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کے خلاف بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کا معاملہ ایک شہر کے ایک علاقے تک محدود ہے اپوزیشن کو دباو¿ میں لانے کیلئے سرکاری وسائل اور توانائیاں خرچ کی جا رہی ہیں۔
نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکمران مت بھولیں پی پی پی کا میڈیا ٹرائل کرنے اور کرانے والے آج تاریخ کے کوڑے دان میں ہیں عزیر بلوچ سے متاثرین /لواحقین بلا خوف و خطر عدل و انصاف کی خاطر عدالتی درداوزےکھٹکٹائیں اور اہنے پاس موجود شوائد ثبوت فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ سے متاثرہ شہری دکاندار تاجر صنعت کار سرکاری افسران کو قانون کی پوری مدد مانگنی چائیے حکمرانوں کءعزیر بلوچ اور جعلی اصلی جے آئی ٹی پر بحث قومی معاملات سے توجہ ہٹانا مقصد ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ میڈیا درپیش گھمبیر معاشی اقتصادی صورت حال پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتا آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ غیر جابندار اور زمہ دار میڈیا کیلئے اصل ایشوز کی بجائے عزیر بلوچ نان ایشو ہے۔




































