
لاہور (ویب ڈیسک)ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا۔مریم
اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران کی کاکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو بی آر ٹی کے ساتھ کیا، پورے ملک کو بی آر ٹی پشاور میٹرو بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کس منصوبے سے پیسے کیسے کمانے ہیں، یہ کوئی عمران صاحب سے سیکھے۔انہوں نے کہا ہے کہ جس کمپنی پر پرچہ درج کرانا اور بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا، مزید ٹھیکے دے دیئے، چونکہ پیسے کھا رہے ہیں، اس لیے منصوبہ مکمل ہو نہ ہو، ٹھیکہ اسی کمپنی کو ملے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بی آرٹی بنانے والی کمپنی کو2.248 ارب کے منصوبہ جات مفادات کے ٹکراﺅکی کھلی مثال ہے۔ یہ وہی کمپنی ہے جس کا کیس وزیراعلی شہبازشریف نے اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کیا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشکوک کمپنی کو منصوبے دینے کا مطلب اسلام آباد کو بی آرٹی پشاور بنانے کی تیاری ہے۔














