پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51ہزار625 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

کردیے ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے مزید69 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2769 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، 341 3کورونا مریض وینٹیلیٹرپر ہیں ، کورونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر سمیت 3 صوبوں میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، ایک لاکھ 61 ہزار 917 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے10 ہزار 976، پنجاب کے7451، کے پی کے، کے 1931، اسلام آباد کے 2093، بلوچستان کے 402 اور آزاد کشمیر کے 332 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کورونا کے 2لاکھ 51ہزار625 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1599، بلوچستان کے 11ہزار185، گلگت بلتستان کے1671، اسلام آباد کے 14ہزار108، کے پی کے ،کے30ہزار486، پنجاب کے87ہزار23 اور سندھ کے ایک لاکھ 5 ہزار533کیسز شامل ہیں۔
ملک بھر میں کوروناکے 5ہزار 266مریض انتقال کر چکے ہیں جن میں سندھ کے 1795، پنجاب کے 2013، کے پی کے،کے1099، اسلام آباد کے 153، بلوچستان کے 126، گلگت بلتستان کے 36اور آزاد کشمیر کے 44 افراد شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 15لاکھ 85 ہزار170 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ملک کے 733 ہسپتالوں میں 3589 مریض زیر علاج ہیں۔