لاہور (رپورٹ:شہزاداسلم راجہ )پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہورڈویژن کی جانب سے" یومِ دفاع" پرشہدا کی قربانیوں اورغازیوں کی خدمات کو سلام

پیش کرنےکے لیےخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا مقصد ایک پلیٹ فارم پراکٹھا ہو صحافی برادری کی طرف سے کرافواج پاکستان کوسلام پیش کرنا تھا اوراس عزم کودہرانا تھا کہ ہم  پاکستان کی افواج کےساتھ اپنی جانوں کی پروا کیےبغیراس کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں اوراگر کبھی کوئی جنگ مسلط کی گئی توہم  دشمن کا منہ توڑ جواب دیں گے صدرلاہور سہیل کوثر،سینئر نائب صدر لاہورعید محمد، نائب صدر لاہور سلطان حسن بٹ نے بھی شرکاء سےخطاب کیا اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن میں شمولیت کرنےوالےممبران کو کارڈ زبھی جاری کیے ۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں معراج حسن چیف آرگنائزر لاہور ریجن، سہیل کوثر صدرلاہور، عید محمد سینئر نائب صدر لاہور، سلطان حسن بٹ نائب صدرلاہور، شہزاد اسلم راجہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور،ضیغم علوی آفس سیکرٹری لاہورسٹی، چوہدری عرفان ایگزیکٹوممبرلاہور،محمد بلال اکرم ایگزیکٹو ممبرلاہور، ملک منظور کھوکھرایگزیکٹو ممبر،یاسین بھٹی ایگزیکٹو ممبر، علی حسن ممبر، لیاقت جٹ ایگزیکٹوممبر،عبدالرحمن ممبر،امیر سلطان ممبر ،محمد اسلم شریک تھے۔

علاوہ ازیں تقریب میں تاجررہنما سنچری ٹاورشاکر نواز،عمران جاوید، حاجی عظیم،عمران خالد،عقیل شیخ، بلال ارشد،ناصر محمود، میاں سفیان، ملک شبیرکھوکھر،حمزہ گجراورعارف خٹک نےبھی شرکت۔ آنےوالےتمام معززمہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکےاستقبال کیا گیا اورشہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قوم وملک کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کروائی گئیں، جبکہ پروگرام کےاختتام میں ایگزیکٹو ممبر چوہدری عرفان کی طرف سے آنے والےمہمانوں کو عشائیہ بھی دیا گیا۔