ہمدرد یونی ورسٹی کا اولمپیئن طلحہٰ طالب کے اعزاز میں استقبالیہ

  کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )ہمدرد یونی ورسٹی کی جانب سے مورخہ تین ستمبر کو ٹوکیواولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے فائنل مقابلے میں پانچویں پوزیشن

حاصل کرنے والے نوجوان اولمپیئن طلحہ طالب کے اعزاز میں ہمدرد یونی ورسٹی اور ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں خصوصی استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کے ویٹ لفٹر اولمپیئن ہمدرد یونی ورسٹی کی دعوت پرمدینۃ الحکمہ تشریف لائے ،جہاں موقع پر موجود ہمدرد یونی ورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن صاحب، رجسٹرار پرویز احمد میمن صاحب، اسپورٹس ڈائریکٹر شاہ میر خٹک صاحب، فیکلٹی اراکین ، ہمدرد پبلک اسکول ، ہمدرد ولیج اسکول اور سینٹ جوزف اسکول کے نونہالوں نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن صاحب نے معزز مہمان سے دوران گفتگو ہمدرد یونی ورسٹی میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمدرد یونی ورسٹی کے بانی و پہلے چانسلر شہید حکیم محمد سعید نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ اس لیے آج بھی ہمدرد یونی ورسٹی میں غیر نصابی سرگرمیوں میں اسپورٹس مقابلوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ہمدرد یونی ورسٹی ایچ ای سی کے اسپورٹس کلینڈر کے تحت کئی ملکی بین الجامعہ (انٹر یونی ورسٹی ) کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کرتی ہے۔ شاہ میر خٹک صاحب نے ہمدرد یونی ورسٹی میں کھیلوں کے لیےفراہم کی جانے والی سہولیات سےمتعلق معلومات دیں۔

بعد ازاں طلحہ طالب ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس تشریف لائے جہاں ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل جناب فرخ امداد ، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان ، ہمدرد لیباریٹریز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر فیصل اللہ جواد صاحب بھی موجود تھے۔ محترمہ سعدیہ راشد نے طلحہ طالب کا ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں پانچویں پوزیشن پر آنے اور ۳۸ سال بعد ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں کسی پاکستانی ایتھلیٹ کی اس درجہ بندی  میں نمائندگی پر مسرت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں طلحہ طالب نہ صرف بھرپور تیاری کریں گے بلکہ دوسرے پاکستانی اتھلیٹس کی بھی فٹنس میں معاونت کریں گے ۔ اُنہوں نے ہمدرد فائونڈیشن کی جانب سے طلحہ طالب کو پانچ لاکھ روپے نقد کا انعام، شہید حکیم محمد سعید کے اقوال پر مبنی کتاب اور تعریفی شیلڈ بھی پیش کی۔

طلحہٰ طالب نے کہا کہ وہ ہمدرد یونی ورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بہت متاثر ہوئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہمدرد یونی ورسٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ ہمدرد یونی ورسٹی سے عالمی مقابلوں میں اتھلیٹس بھیجے جاسکیں۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کراچی کے تحت عید الفطر کویکجہتی فلسطین کے طور پرمنایا گیا

  کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت عید الفطر کو یکجہتی فلسطین کے طور پر منایا گیا ۔ عید کے دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ،الخدمت کے تمام ضلعی

... مزید پڑھیے

صاحبزادہ ولید رضا شہیدی کی جانب سےسالانہ عید ملن تقریب کا انعقاد

کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ

... مزید پڑھیے

رنگ نوکےقارئین وناظرین کوعید مبارک،مظلوم فلسطینیوں کو دعاؤں میں یاد رکھنےکی اپیل

کراچی ( نمائندہ رنگ نو) اردو کی مقبول ویب سائٹ ”رنگ نو ڈاکام “اوررنگ نو چینل کی انتظامیہ نےپاکستان میں اور پاکستان سے باہرموجود اپنے تمام قائین وناظرین ،اپنے تمام

... مزید پڑھیے

تعلیم

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

بی اے،بی کام ریگولروپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 23 اپریلسے شروع ہوں گے (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان (تعلیم)

کراچی (تعلیم ڈیسک ) ناظم امتحانات جامعہ کراچی نےکہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی،اداکارہ مہوش حیات

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں لیکن جب بھی شادی کریں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار کرلیں گی۔

... مزید پڑھیے

مریم نواز اور کلثوم نواز کے کپڑے سلائی کرتی تھی:اداکارہ صبا فیصل کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی کپڑے کی فیکٹری تھی اور وہ سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے

... مزید پڑھیے

مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے،: اداکارہ نشو

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہری دور کی سٹار اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ مرد کو خاندانی دباﺅ میں آکر بیوی اور بچوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔اب حال ہی میں

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

میں ایک زندہ لاش (بلاک)

 حکیم سید صابرعلی شاہ

میں ایک زندہ لاش۔۔۔۔۔۔ کربلائے غزہ کے تناظر میں عالم اسلام کا نوحہ۔۔۔۔۔۔بچپن سے لے کر آج تک جب بھی سانحہ کربلا کا مطالعہ کرتا ہوں یا طلبہ کو ان کے

... مزید پڑھیے

اظہارمحبت اور رب کی تسلی (عریشہ اقبال )

عریشہ اقبال

 کتاب" خدا تک کا سفر "میں موجود اقتباس کو پڑھ کر گویا تذکیر کا سنہرا موقع مل گیا ۔۔۔۔۔۔

... مزید پڑھیے

عہد حاضر میں ماؤں کی ذمہ داری (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

بچے قدرت کاانمول تحفہ ہیں بہت معصوم،سادہ اور موم کی طرح نازک انہیں جس سانچے میں چاہے ڈھالا جا سکتا ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔

... مزید پڑھیے