جماعت اسلامی کے تحت پانی کے بحران کے خلاف شاہراہ فیصل پر دھرنا

کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام)فاقی و صوبائی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی، مسائل سے عدم دلچسپی اور واٹر بورڈ کی نا اہلی کے

باعث ملک کے سب سے بڑے شہر میں پیدا ہونے والے پانی کے بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت بدھ 8ستمبر کو شاہراہ فیصل پر واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنادیا گیا۔
دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈرجنید مکاتی،پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری نجیب ایوبی،نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر و واٹر بورڈ یونین کے رہنما خالد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے تاریخی دھرنے میں شرکت کرنے والے اہل کراچی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کراچی میں ہر جگہ پانی کا بحران ہے، تقسیم کا پورا نظام تباہ ہے،چھوٹے بڑے علاقے پانی کی قلت کا شکار ہیں،واٹر بورڈ پر پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت مسلط ہے اور اس کی سرپرستی میں کرپشن کا بازار گرم ہے،کراچی کو جو پانی ملنا چاہیئے تھا وہ نہیں ملتا،واٹر بورڈ کے الیکٹرک کو بل ادا نہیں کرتا اور کے الیکٹرک سوئی گیس کمپنی کو بل ادا نہیں کرتا ایک چکر ہے جو وفاقی وصوبائی حکومتوں کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن تین کروڑ سے زائد لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے اور حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ دینے میں ناکام ہے، حکومت عوام کو پانی نہیں دیتی اور بجلی کے لیے شہر پر ایک مافیا کو مسلط کیا ہوا ہے،نعمت اللہ خان نے K3منصوبہ مکمل کیا اور K4منصوبے کے آغاز کیا اس کے بعد سٹی حکومت نے اس منصوبے کو التواء میں ڈال دیا، اسے پانچ سال میں بننا تھا اور 650گیلن یومیہ پانی ملنا تھا جو بدقسمتی سے نہیں مل سکا، ایم کیو ایم پرویز مشرف کے ساتھ تھی، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو ایم کیو ایم اس میں بھی شامل تھی لیکن اس وقت بھی ایم کیو ایم نے صرف اقتدار مزے لیے اہل کراچی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے گئے،وفاق میں نواز لیگ کی حکومت بھی آئی لیکن اس کو بھی کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور کراچی کے سب سے بڑے مسئلے پانی کے لیے اس نے کچھ نہیں کیا کے الیکٹرک کی سرپرستی کی گئی جس نے عوام کو لوٹا،تین سال سے پی ٹی آئی وفاقی حکومت میں ہے اورایم کیو ایم بھی اس میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان 11سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا، اس سے قبل 62ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا لیکن ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ صرف 5ارب روپے بھی خرچ کیے گئے ہیں تو بتادیں،گزشتہ سال بارش میں پورا کراچی ڈوب گیا سب بڑے جمع ہوئے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور کمیٹی بنائی گئی جس میں تینوں حکمران جماعتیں شامل ہیں لیکن ایک سال ہوگیا،عوام سوال کرتے ہیں کہ اس کمیٹی نے اہل کراچی کے لیے کیا کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اب واٹر بورڈ کو پرائیویٹ کرکے عوام کے لیے پانی مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،کراچی کی بہت سی آبادیاں ایسی ہیں جہاں کئی کئی ماہ سے پانی نہیں آیا،حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں پانی ایک بڑا مسئلہ بناہوا ہے، ہم اس مسئلے کے حل کے لیے آج شاہراہ فیصل پر جمع ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے،عوام کے مشورے سے آج دھرنے میں آئندہ کے لیے فیصلہ کریں گے،حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنا ہوں گے،ہم حکومت سے حساب لیں گے،کراچی پیکجز کے نام پر جن اربوں روپوں کا اعلان کیا گیا وہ کہاں گئے؟۔

ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ آج کراچی کے عوام پانی کی قلت اور بحران سے تنگ آکر شاہراہ فیصل پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اور واٹر بورڈ ہیڈ آفس کے باہر جمع ہوکر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اور ان کے ذمہ داران کو متوجہ کررہے ہیں۔کوئی ایم این اے اور ایم پی اے کراچی کے عوام کے اس مسئلے پر بات نہیں کرتا، شہر میں پانی ہے لیکن عوام کو نہیں ملتا، ٹینکر مافیا کو پانی مل جاتا ہے عوام کو نہیں ملتا،اصل ذمہ دار ٹینکر مافیا نہیں بلکہ ان کی پشت پر کام کرنے والے ذمہ دار ہیں،سندھ میں برسوں سے پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہے،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی بھی کراچی کے مسائل بڑھانے ذمہ دار ہیں،واٹر بورڈپانی کی سپلائی کا ذمہ دار ہے لیکن اس کو چلانے والے اور اس کرتا دھرتا اصل میں پانی کے بحران کے ذمہ دارہیں،کراچی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کے گٹھ جوڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے، آج یہاں نوجوانوں،بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی جمع ہیں اور حکمرانوں سے پانی طلب کررہے ہیں۔40سال میں کراچی کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا اور دوسرے شہریوں کو اس کا متبادل بنایاگیا،اسے سماجی، سیاسی اور معاشی طورپر تباہ کیا گیا تاکہ یہاں کے عوام کا استحصال کیا جاسکے اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا جاسکے۔نجیب ایوبی نے کہاکہ اگر کراچی میں ٹینکر مافیا کو ختم کردیا گیا تو بہت سے لوگوں کے کروڑوں روپے کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

خالد خان نے کہاکہ کراچی کو ملنے والا پانی بھی اصلاً پورا نہیں ملتا اور پانی میں اضافے کے منصوبوں کو مکمل نہیں کیا گیا،کے فور منصوبہ آج تک نہیں بن سکا، کراچی میں واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے پانی کا بحران مزید بڑھ جاتا ہے اور پانی ک فروخت کو ایک کاروبار بنالیا گیا ہے جس میں بااثر شخصیات ملوث ہیں،واٹر بورڈ میں کرپشن کی اصل ذمہ دارسندھ حکومت ہے،آج واٹر بورڈ کو پرائیویٹ کرنی کی کوشش کی جارہی ہے،جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے ساتھ اور حقوق کراچی کی تحریک میں این ایل ایف اپنا بھرپور کردار اداکرے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے دھرنے میں آنے والے بہت سے وفود اورلوگوں سے ان کے مسائل سنے اور کہاکہ آج لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں جمع ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں یہ لوگ مجبوراً سڑکوں پر نکلے ہیں، ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی ان کا مقدمہ لڑے گی۔
جنید مکاتی نے کہاکہ ہمارا تجربہ ہے کہ واٹر بورڈ ایک کرپٹ ادارہ ہے اور سندھ حکومت کی سرپرستی میں کرپشن کی جارہی ہے،سالانہ اربوں روپے کا بجٹ ہوتا ہے لیکن کراچی کے عوام کو کچھ نہیں ملتا،یہاں یہ حال ہے کہ اگر ایک کروڑ کا پروجیکٹ ہوتا ہے تو اس میں سے صرف 20لاکھ خرچ ہوتے ہیں 80لاکھ کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں،اہل کراچی کو اگر پانی دیا تو صرف جماعت اسلامی نے دیا،عبد الستار افغانی کے دور میں 100ملین گیلن پانی یومیہ پانی کا سلسلہ ہواپھر کسی اور کچھ نہیں دیا۔نعمت اللہ خان نے K3منصوبہ مکمل کر کے 100ملین گیلن یومیہ مزید اضافہ کیا گیا اور پھر K4شروع کیا جسے ایم کیو ایم کے سٹی ناظم نے التوا میں ڈال دیا۔

شہر شہر کی خبریں

عوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات وعطیات الخدمت کو دیں : نوید علی بیگ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگز یکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کےعوام زکوٰة ،فطرہ ،صدقات اور

... مزید پڑھیے

الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” استقبال رمضان“ کی تقریبات

کراچی (نمائندہ رنگ نو)الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شہر بھر کے کلیسٹرز میں استقبال رمضان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،تقریبات لیای ،نئی

... مزید پڑھیے

الخدمت اور رینجرز کے اشتراک سے ملیرمیں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کے تحت پاکستان رینجرز کے اشترک سے ضلع ملیر کے مضافاتی علاقے دستانو چنا میں لنک روڈ پر

... مزید پڑھیے

تعلیم

دسویں جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے

... مزید پڑھیے

طوفانی بارشیں :بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 7 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ (تعلیم)

کوئٹہ(ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے باعث گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔نگران صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے بتایا کہ

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فارمز اور فیس یکم تا 21مارچ 2024 جمع کروائی جا سکے گی (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دو م باہم کے سالانہ امتحانات برائے

... مزید پڑھیے

کھیل

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

ہمدرد پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ ، مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرزکی فتح

کراچی (نمائندہ رنگ نو )بانی ہمدرد پاکستان اور ملک وقوم کے ممتاز سماجی رہنما اور مدبرشہید حکیم محمد سعیدکے یوم ولادت ۹جنوری کی

... مزید پڑھیے

قومی کرکٹ ٹیم ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال میچ کھیلے گی

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے ”پرائم منسٹر الیون“ کے خلاف چار روزہ ریڈ بال

... مزید پڑھیے

تجارت

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

نئے سال میں بھی سکھ کا سانس نہیں ملے گا ،عوام پرگیس بم گرانے کی تیار ی

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )نگران حکومت نے نئے سال میں بھی غریب عوام کو سکھ کا سانس نہ لینے کاعندیہ دے دیا ہے ۔2024 کے

... مزید پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر رہی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قلیل مدتی مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے کے دوران بدستور 42.60 فیصد کی بلند سطح پر

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست پر سماعت مئی تک ملتوی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل) دہلی ہائی کورٹ نے آج جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

مرکزی کردار کیلئے رنگت گوری رنگ دیکھی جاتی ہے، صبا حمید

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں مرکزی کرداروں کیلئے رنگت دیکھی جاتی ہے۔

... مزید پڑھیے

جاناں ملک کی ہسپتال میں سرجری‘ مداحوں کو خیریت سے آگاہ کیا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ جاناں ملک بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے مداحوں و فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق

... مزید پڑھیے

اداکارہ عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

دبئی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والی معروف شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

رمضان کا اہتمام (بلاک)

رباب ارشد

سمیٹ لو برکتیں اس رمضان ساری

 نہ جانے اگلا رمضان نصیب ہو یا نہ ہو

... مزید پڑھیے

رمضان ہم اور فلسطین (سدرہ مظہر)

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

... مزید پڑھیے

رمضان میرے مہربان (بلاک)

رشیدہ صدف

پچھلے سال کی طرح میں تجھےپا کر بہت خوش ہوں، کہ بخشش کا جنت کا پروانہ لیے تو آگیا۔ خوش آمدید۔

... مزید پڑھیے