لاہور( تصویر کہانی :زین صدیقی )یہ لاہور کی تصویر ہے ،یہ کوئی جنگ کا منظر نہیں ،نہ ہی قیام پاکستان کے وقت کا ہے،یہ لوگ

عید الاضحی منانے لاہور ریلوے اسٹیشن سے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے ہیں ۔ان کا ہدف ہے کہ انہیں اپنے شہروں اور گھروں کو پہنچنا ہے ۔وہ بھی عید سے قبل ،لیکن گھر پہنچنے کیلئے یہ سروں پرکفن باند ھ کر نکلے ہیں ۔اوپر سے مون سون کی بارشیں ،نیچے بارش کے پانی میں بہتی ریلوے کی پٹڑیاں ہرآن ملک کے عوام کو اللہ اکبر کہنے پر مجبور کر رہی ہیں، مگر یہ سروں پر کفن باندھے یہ لوگ نہ تو ٹرینوں کے گھنٹوں لیٹ ہونے کی فکر کر رہے ہیں ۔ نہ ہی انہیں ٹرین کی چھت سے گرپڑنے کا ڈر یا خدشہ ہے۔جب انہیں اپنی فکر نہیں تو محکمہ ریلوے کو کیوں ہوگی ۔اسی لیے تو محکمے نے انہیں گھر پہنچے کی دلی آرزو پوری کرنے کیلئے انہیں آزاد چھوڑ دیا ہے۔ یہ لوگ گھر خیریت سے پہنچیں یا نہ پہنچیں اپنے علاقے کے اسپتال تو ضرور پہنچیں گے۔ یہ ایک خوف ناک کھیل ہے جو یہ مسافر کھیل رہے ہیں ،ہماری قطعاً یہ خواہش نہیں کہ یہ اسپتال پہنچیں ۔یہ خیریت سے اپنے گھروں کو پہنچیں۔ٹرین کی چھت پر سفر کرکے جان ہھتیلی پررکھنے کے بجائے انہیں چاہیے کہ بندے کے پتر بنیں اورایسی حرکت نہ کریں جس سے انہیں اور ان کے گھر والوں کو تکلیف پہنچے ۔