
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے تحت کراچی کے نوجوانوں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام ” بنو قابل “ میں رجسٹریشن
کی آج 9جولائی کو آخری تاریخ ہے۔
بارشوں کے باعث رجحان ٹیسٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان عید الاضحیٰ کے بعد کیا جائے گا ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کراچی کے میٹرک اور انٹر پاس نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کا ایک بڑا پروگرام ہے ،اب تک ہزاروں نوجوانوں نے پروگرام میں رجسٹریشن کروادی ہے۔ انشاللہ الخدمت کراچی کے نوجوانوں کو پھر پور مواقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہرجحان ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو آئی ٹی کورسز بلامعاوضہ کروائے جائیں گے۔ اس پروگرام سے کراچی کے نوجوانوں میں ایک نئی تبدیلی آئے گی اور وہ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے معاشی طور پرخودکفیل بن سکیں گے۔ جو میٹرک انٹر پاس نوجوان خود کو اس پر وگرام میں رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں اور آج بنو قابل ڈات پی کے پر جا کر خود کو رجسٹرڈ کروائیں ۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ رجحان ٹیسٹ کی پھرپور تیاری کریں اور ٹیسٹ میں شریک ہوں ۔














