لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے پی ایس ایل 6 کے باقی میچ

عیدالفطر کے بعد منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے جاری اس سیریز کو کرونا وائرس میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا تھا۔
پی ایس ایل 6 کے باقی میچ یکم جون 2021ءسے 20جون 2021ءتک سے منعقد کروائے جائیں گے اور تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔

پی ایس ایل 6کے باقی میچز میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا 22 مئی سے ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ شروع ہو جائے گا۔