پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

ہرارے(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر

مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل)جمعرات سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی -20 میچوں کی سیریز میں 2-1سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس نے پہلے ٹی -20 میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 19 رنز سے مات دی ، اس کے بعد فیصلہ کن تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 24 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے ہرا دیا۔ کستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ۔