
گلگت بلتستان(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کچھ نہیں
پتہ کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، کرسی پر صرف عمران خان بیٹھا ہے، نوازشریف، مریم نواز اورمسلم لیگ (ن)ڈٹی ہوئی ہے کہ ظالم کے آگے نہیں جھکیں گے، ہمارے سروں مسلط شخص کتنی ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے کہ مہنگائی تو نہیں یہ صرف پراپیگنڈا ہے ،جس انسان کو یہ پتہ نہ ہو کہ اس کا کچن ، گھر اوراس کا خرچہ کون چلا رہا ہے اسے عوام کی تکلیف کا کیا احساس ہو گا،جو شخص بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا جانتا ہو، وہ آپ کے ووٹ کا حقدار نہیں ہے۔
نگر خاص میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا نگر خاص کے عوام گواہی دیتے ہیں کہ پچھلے 70سال میں گلگت بلتستان اور نگر خاص میں جتنے کام نہیں ہوئے وہ نواز شریف اور حفیظ الرحمن کے پچھلے 5سال میں ہوئے ہیں اور اگر ہوئے ہیں تو 15نومبر کو تاریخی دن آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاید ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف کے اوپر انہوں نے نہ کیا ہو، عمران خان جیسے چھوٹے اور ظالم شخص کے دماغ میں صرف اور صرف حسد اور انتقام کا بھوت سوار ہے، اس نے جس طرح نواز شریف، مسلم لیگ(ن)اور آپ کی جماعت کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے تو کوئی ڈرپوک ہوتا تو ایک طرف ہٹ جاتا لیکن نواز شریف نے ہر ظلم بہادروں کی طرح اپنے سینے پر سہا اور اپنی بیٹی کو جیل جاتا ہوا بھی دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ سمجھتے ہوں گے کہ جو شخص بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا جانتا ہو، وہ آپ کے ووٹ کا حقدار نہیں ہے ، جو اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی عزت نہ کروا سکتا ہو وہ اپنے عوام کی عزت بھی نہیں کرا سکتا، جو شخص اپنی عزت کے لیے کھڑا نہیں ہو سکتا، اسے کچھ پتہ نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے، کرسی پر صرف عمران خان بیٹھا ہے۔ا














