اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین

اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 441 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 480 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 668، پنجاب میں 9 ہزار 349,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 734، اسلام آباد میں 2 ہزار 233, بلوچستان میں 182،گلگت بلتستان میں 251،آزاد کشمیر میں 63 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 459 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹی لیٹرز پر 90 کورونا کے مریض ہیں۔
اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 302، بلوچستان میں 12 ہزار 899، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 922، اسلام آباد میں 15 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 265، پنجاب میں 96 ہزار 921 اور سندھ میں 1 لاکھ 29 ہزار 615 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 318 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 409 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 2 ہزار 204 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 255 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 63 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 26 لاکھ 62 ہزار 508 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 39 مریض زیر علاج ہیں۔