راولپنڈی (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کردیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹرغلام دستگیرکے مطابق10306امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 9786 امیدواران شامل امتحان ہوئے ان میں سے3624امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 37.04رہا۔6120
امیدوار مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ295امیدواران غیر حاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 3340طالبات اور 6966 طلباء شامل امتحان ہوئے۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پربھی دستیاب ہیں۔ طلباء و طالبات اپنانتیجہ 800296پر sms کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں