کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ فلسطینی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔اس وقت ان کی
مدد پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔یہ بات انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں آئے ڈاؤیونیورسٹی کے طلبہ ویوتھ انٹیلیجنسیا کے وفود بات چیت کرتے ہوئے کہی ،جنہوں نے ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔
اس موقع پر دونوں وفود کی جانب سے انہیں 3ملین روپے کے دو چیکس فلسطینیوں کی امداد پیش کیے ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت بہت پہلے سے فلسطین میں خدمت کے کام کر رہی ہے اور اسے ترک تنظیموں کے ساتھ اپنی دیگر پارٹنر این جی اوز کی بھی مدد حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین میں 11ہزارسے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں اور 26ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں ۔لاکھوں لوگ بے گھر اور بے سروسامانی کے عالم میں ہیں ۔اس وقت فلسطین میں بدترین صورتحال ہے ۔الخدمت پاکستان نے 7اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے کام شروع کر دیا تھا ۔انہوں نے طلبہ کو بتا کہ الخدمت وہاں متاثرین کی مدد کیلئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے ۔الخدمت وہاں ،پکا پکایا کھانا ،خیمے ، کمبل ،پانی اور ادویات پہنچانے میں مصروف ہے ۔غزہ کی صورتحال اس وقت تشویش ناک ہے۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت ہر مشکل میں نہ صرف پاکستان میں کام کرتی ہےبلکہ پاکستانی سے باہر بھی یہ اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہم وہاں فلسطینی بھائیوں کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عملی بھی بھیجنا چاہتے ہیں مگر بارڈر کی بند ش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مدد کیلئے طلبہ اور نوجوانوں کا جذبہ قابل قدر ہے ۔مالی مدد کے ذریعے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے زخموں پر مرحم رکھ سکتے ہیں ۔
نوید علی بیگ نے وفود کا شکریہ ادا کیا ۔وفود نے الخدمت کی فلسطینیوں کیلئےکی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔