کراچی(تعلیم ڈیسک )سندھ بھرمیں نیا تعلیم سال پندرہ اپریل سے شروع ہوگا ۔ نگراں وزیرتعلیم سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت سندھ کی تعلیم کی اسٹیرنگ
کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کے شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے ۔
سندھ بھر کے اسکولز میں نیا تعلیمی سال پندرہ اپریل سے شروع ہوگا۔ سندھ بھر کےکالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا۔ میٹرک امتحانات ماہ مئی کے پہلے ہفتے اورانٹر امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔میٹرک نتائج اکتیس جولائی اور انٹر نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری کیے جائیں گے۔