لاہور( نمائندہ رنگ نو )چیئرمین پاکستان برابری پارٹی گلوکارجواد احمد کےوالد سابق پروفیسر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی توقیراحمد شیخ کی نماز جنازہ جوہر
ٹائون میں ادا کی گئی ، جس میں صدراستحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان ،وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی ، محمد احمد خان ،گلوکار وارث بیگ ، پروڈیوسرطاہر سرورمیر ،صحافی سلمان غنی ،ادیب و سیاح مقصود احمد چغتائی،نعمان ملک سمیت تعلیم و ادب ،شوبز ،میڈیا سے وابستہ افراد، اور سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت ۔بعدازاں مرحوم کی میت کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
گلوکار جواد ، مقصود چغتائی ، نعمان ملک اور دیگر نےاس موقع پر کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے،دین اسلام نیکی ،بھلائی اور دوسرے انسانوں سے محبت کا درس دیتا ہے۔ مرحوم توقیر احمد شیخ راسخ العقیدہ مسلمان اور شریف النفس انسان تھےجنہوں نے تمام عمر علم و ادب ،ثقافت، اسکاؤٹنگ ،سیاحت اور معیشت کے فروغ میں صرف کی ۔وہ گورنمنٹ کالج کے لیجنڈ پروفیسرز میں شامل تھے اورتعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی طلبہ کی رہنمائی کرتے تھے۔