اُردو لغت بورڈ کراچی میں’’فرہنگ اقبال ضرورت و اہمیت‘‘کے عنوان سے قومی سیمینار

رنگ نو رپورٹ

 ادارہ فروغِ قومی زبان کے زیر اہتمام یوم اقبال کی سہ روزہ تقریبات کےتسلسل میں اُردو لغت بورڈ، کراچی میں’’فرہنگ اقبال: ضرورت و اہمیت‘‘کے عنوان

سے ایک روزہ قومی سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت نامور محقق وقلم کار، استاذ الاساتذہ پروفیسر ڈاکٹریونس حسنی صاحب نے کی۔ ڈاکٹر صاحب ان دنوں عام طور پر تقریبات میں شرکت سے گریز کرتے ہیں لیکن ادارے سےدیرینہ تعلق اور موضوع کی اہمیت کے پیش نظر انہوں نے ناسازیِ طبع کے باوجود تقریب کو رونق بخشی.

سیمینار کاآغاز حسب روایت تلاوت کلام ربانی سےہوا.تلاوت کی سعادت ادارے میں شعبہ حسابات و انتظامیہ کے رکن وصی اللہ خان نے حاصل کی.اس کے بعدمعروف ثنا خوان اور مدیر نعت نیوز محمد زکریا شیخ الاشرفی نے کلام اقبال سے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کیا گیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی.

مہمان مقررین میں سب سےپہلےسینٹرفارپالیسی اینڈ ایریا اسٹڈیز(آئی او بی ایم) کےقائم مقام صدرشعبہ ڈاکٹراسد شہزاد نےاقبال کے تصور عشق کو بنیاد بناکر موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقبال، خالق و مخلوق کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنے کے خواہش مند تھے ان کا ماننا تھا کہ جس قدر انسان کی خالق سے دوری ہوگی اتنی ہی اس کی شخصیت ادھوری ہوگی .ڈاکٹر صدف تبسم نے نسیم امروہوی صاحب کی مرتب کردہ فرہنگ ِاقبال کا اجمالی تعارف پیش کیا اور تفہیم ِ اقبال کے ضمن میں اساتذہ اور طلبہ کے لیے اس کی اہمیت کو بیان کیا.

ڈاکٹر شاہد ضمیر نے اپنی گفتگو میں کلام اقبال پر منفرد زاویے سےہونےوالےکا م ’’در برگِ لالہ و گل‘‘ کا تعارف پیش کیا.انہوں نے کہا کہ افضل رضوی کی یہ کتاب کلام اقبال کی نباتاتی زاویے سےمرتبہ فرہنگ کی حیثیت رکھتی ہے ۔مقررین کی گفتگو کے بعد مہانان ِ اعزاز میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر فرحانہ اویس نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام جذبہء عشق رسالت مآبؐ سے معمور ہے اور ان کا انتخاب الفاظ اس کے شایانِ شان ہے۔

وفاقی اردو یونی ورسٹی کی صدر شعبہ ء اردو ڈاکٹریاسمین سلطانہ نے اپنی گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرسلیم مظہرکی دلچسپی کی بدولت ادارے کی علمی وادبی سرگرمیوں میں اضافے پر خراج تحسین پیش کیا اوراس سلسلے میں فیلڈ دفتر کے انچارج اللہ رکھیو سانگی کے حوصلہ افزا کردار کو بھی سراہا.انھوں نے مزید تجاویز پیش کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارے کے زیر اہتمام لغت نویسی اور فرہنگ نویسی کی تربیتی ورک شاپس کا انعقاد کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں شعبہء اردو کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی.

پروفیسر ڈاکٹر یونس حسنی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ علامہ اقبال کی فکر اور کلام ہماری رگ وپے میں سرایت کیے ہوئے ہے ۔انھوں نے کلام ِ اقبال کی آفاقیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تفہیم کے لیے فرہنگ کی اہمیت اورصحیح زاویہ ء نظر کی جانب رہنمائی کی ،جس کی بدولت موجودہ زمانے میں کوتاہ بینی کے سبب فکر اقبال کی بابت جنم لینے والے خیالات کی تطہیر ممکن ہوسکتی ہے.

مقررین کی گفتگو کے دوران وقفے وقفےسےتحت اللفظ خوانی بھی پروگرام کی حسن ترتیب میں شامل رہی.اردولیکچررسید قدیس علی رضا نے ’تصنیف درد اور مانوس یادوں‘‘ کے خالق اپنے والدانیس لکھنوی مرحوم کے کلام سے ڈاکٹر علامہ محمداقبال کےحضور خراج عقیدت پر مبنی رباعیات اور کلام پیش کیا.جبکہ جواں سال شاعر و استاد جوہر عباس نے خوب صورت ادائیگی کے ساتھ کلام اقبال سے دو نظمیں اور دو غیر مردف غزلیات حاضرین کی سماعت کی نذر کیں اور اپنی پڑھت کے انداز پر خوب داد وصول کی.دوران تقریب اقبال کی نوجوانوں سے محبت کو ملحوظ رکھتے ہوئے صدر محفل کی اجازت سے کم سن سید زہیرعالم رضوی کو بھی شاعر ِمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے بارے میں خطابت کےجوہردکھانے کا موقع دیا گیا اوراپنی کم عمری کے باوجود پُر اعتماد انداز  میںعلامہ اقبال کے بارے میں جذبات کا اظہار کرنے پر حاضرین نےبھرپور تالیوں سے ان کی حوصلہ افزائی کی. 

تقریب کے اختتام سے قبل ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغِ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کا پیغام اور کلماتِ تشکر بھی حاضرین کے سامنے پیش کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال کی لفظیات نے بلامبالغہ اردوزبان کے ذخیرہ الفاظ کو ثروت مندکیا ہے۔ سیمینار میںادارے کے سابقہ ارکان ، شعبۂ اُردو کراچی یونی ورسٹی اور شعبۂ اُردو وفاقی اُردو یونی ورسٹی کے ایم فل/پی ایچ ڈی کے اساتذہ وطلبہ کے ساتھ ساتھ دیگر حاضرین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی.

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے