
پیرس (ویب ڈیسک ) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1.7 بلین (1 ارب 70کروڑ) افراد کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو کل عالمی آبادی کے 20فیصد
سے زیادہ ہیں۔اس کی بڑی وجوہات موٹاپا اور دل کی بیماریاں ہیں۔
لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر پانچواں شخص ایک شدید بیماری میں مبتلاءہے اور اسے کورونا کے ذریعے زیادہ تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس میں مبتلاءہرشخص کو سخت علامات سامنے آنا لازمی نہیں،عالمی آبادی کے 4 فیصد افراد کو کورونا کے باعث ہسپتال میں علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے، لاک ڈاﺅنز کے خاتمے کے بعد حکومتوں کو زیادہ حساس افراد کے حفاظت کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی۔














