
واشنگٹن (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے دوران تقریبات میں ماسک نہ پہننے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سخت حالات میں
ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہیں امید ہے کہ کورونا وائرس کی وباءجلد ختم ہو جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں لوگوں کی طرح سخت صورتحال درپیش ہوئی تو وہ یقیناً ماسک پہنیں گے ورنہ عام طور پر وہ ماسک نہیں پہنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات سے قبل وائٹ ہاﺅس میں زیادہ تر لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، میرے خیال میں اس صورتحال میں جب کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہورہی ہے ماسک پہننا اچھی بات ہے اور مجھے ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ماسک پہننا ” لازمی“ قرار دیا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر رہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ ہم کورونا وائرس پر بہت حد تک قابو پانے جارہے ہیں بلکہ یہی نہیں مجھے امید اور یقین ہے کہ ایک وقت پر یہ وباءختم ہو جائے گی اور ہم بہت جلد کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین تیار کر لیں گے۔





































