
سکھر (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب
میں دھاندلی کی گئی تو حکومت کو بے نقاب کردیں گے اور اس سے حساب لیں گے سلیکٹڈ وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دیں گے ہرسلیکٹڈ وزیراعظم باہر بھاگ جاتا ہے مگر ہم اسے بھاگنے نہیں دیں گے اور اس سے ہر حساب لیں گے۔
سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اپنا کردار کرے اور سلیکشن کمیشن بننے سے گریز کرے اور بتائے کہ وہ کتنے ایسے الیکشن عمران خان کے لیے کرائے گا حاصل بزنجو اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہیں اور ہم بھی ان کی حمایت کرتے ہیں موجودہ چیئرمین سینیٹ کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے کیونکہ ان کو جس اپوزیشن نے منتخب کیا تھا وہ اپوزیشن اب تبدیل ہوگئی ہے اس لیے اب انہیں بھی تبدیل ہونا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا ہے بلکہ یہ خود این آر او دینا چاہتا ہے یہ چاہتا ہے کہ اس کی حکومت نہ گرے اس لیے ہر تقریر میں یہ کہتا ہے کہ کچھ پیسے دو اور باہر چلے جاؤ مگر ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ہم نے اگر پلی بارگین کی تو وہ بھی تو این آر او ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور اسی لیے ہم نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی واضح کردیا ہے کہ اگر کوئی ایسا کرے گا تو ہم اس سے ہمارا راستہ الگ ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان چاہے نیویارک میں ہوں یا اسلام آباد میں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے یہ کیسا صاف وشفاف الیکشن ہے کہ جس میں پولنگ اسٹیشن کے اندر مارشل لاء اور باہر دکھاوے کی جمہوریت ہے جب ضیاء الحق اور پرویز مشرف جیسے آمروں کو پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کو کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں پڑی تو پھر اب ایسا کیوں کیا جارہا ہے میں بی بی شہید کا مشن اورعوام کے معاشی اور جمہوری حقوق کے لیے نکلا ہوں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہر نعرہ دھوکہ اور ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے
انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا مگر جانا پڑا آئی ایم ایف ان کے لیے نیا ہے مگر ہمارے لیے تو پرانہ ہے اس نے تو آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں اس لیے ہر چیز پر ٹیکس لگایا جارہا ہے مہنگائی کا سونامی لے آئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے دھاندلی کرکے باہر کا بنا ہوا بجٹ پاس کرایا ہے طبقوں اورصوبوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے صرف سندھ ہی کے ساتھ نہیں دیگر صوبوں کے ساتھ بھی زیادتی کی جارہی ہے این ایف سی پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے














