
کراچی:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ و دیگر ججز بھی شریک تھے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اجلاس میں طویل عرصے سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کا حکم دیا جب کہ طویل عرصے سے زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے مربوط نظام وضح کرنے کی ہدایت کردی۔














