
سعدیہ محمد ارشد
معنی اورمفہوم
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتے ہیں کہ
"خوب جان لیجیئےکہ دلوں کا سکون اللہ کےذکرمیں ہے"
حب معنی :محبت
الہیٰ معنی :رب
اللہ ربی سےمحبت کرنا اوراس کی محبت اوراس کی قربت اس سےبڑھ کر ہمیں اورکیاچاہیے،مقام ومرتبہ تو بہت بلند وبالا ہے اور دولت بھی بے حد و بے پایاں، قیمتی سرمایہ کے طور پر ہے لیکن اس کی قربت اور محبت کی طلب ہر ایک مسلمان کے لیے کسی نہ کسی درجے میں ضروری ہے۔
"خدا کو دیکھنےکی تمنا نہ کرو بلکہ اس کی ایسی عبادت کرو ایسےزبردست اخلاص کے ساتھ اللہ کی خدمت کروکہ خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔"
(خود سے خدا تک)
اللہ ربی سے محبت کسی بھی وجود کاسب سے قیمتی خزانہ ہے، نہ اس سےپہلےکوئی محبت وجود پاسکتی ہے اور نہ اس کے بعد باقی رہ سکتی ہے ۔یہ محبت تمام امراض کی شفاء اور ان کا علاج ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں یہ پیدا ہوجائیں تواس نےایمان کی مٹھاس کوپالیا،اول یہ کہ اللہ اوراس کا رسول اس کےنزدیک سب سے زیادہ محبوب بن جائیں، دوسرا یہ کہ وہ کسی دوسرے انسان سے محض اللہ کی رضا کی خاطر محبت کرے اور تیسرا یہ کہ وہ کفر کی طرف واپس لوٹنے کو ایسا برا جانے جیسا کہ آگ میں ڈالے جانے کو برا جانے"
(صحیح البخاری:16)
محبت کی بقاء
بے شک اللہ ٹوٹے دلوں سےبےانتہا محبت کرتا ہےکیونکہ دنیا والےصرف اس انسان کوتوڑتےہیں اور اس میں اللہ کی مصلحت بھی ہے کہ اگر اللہ نے درد انسانوں کے ہاتھوں لکھا ہے تو اس کا مرہم اپنے پاس رکھا ہےاوراس کی مقدس کتاب قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ
"بے شک دلوں کو مرہم پہچانے والی کتاب قرآن مجید ہے"
محبت کی بقا ہوئی ہے وہاں جہاں ہماری محبت ہمیشہ قائم رہے
جب اللہ سےمحبت ہونی شروع ہوتی ہے تو اس محبت کا اثر ہمارےاوپر ظاہر ہونےلگتاہے،ہمارے قول وعمل سے۔اللہ کی محبت سکون ہے،امید ہے،توکل ہے،دعا ہے،عبادت ہے،مسکراہٹ ہے اور اللہ کی محبت ہمیں خاموش رہنا بھی سکھاتی ہے ۔ایسی خاموشی جو دل کی گہرائیوں میں کہی جا کے اللہ سے سرگوشیاں کرتی ہے جس کے اندر سارے احساس بیان ہوتے ہیں جو اللہ کے سوا کوئی نہیں سنتا ،سمجھتا اور جانتا ۔
رب کی محبت تو وہ محبت ہے کہ اگر ہم پورے سمندر میں سےجتنا پانی لےسکے لےلیں اور وہ ہماری محبت ہوگی باقی جو بچ جائے گی وہ میرے رب کی محبت ہوگی۔
محبت میں کبھی زوال ہے کبھی عروج ہے۔
محبت نام ہی اہل وفاؤں کا ہے۔
اللہ ربی ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے،آمین














