
کراچی(نمائندہ رنگ نو) طلباء اسلام کراچی کےسرپرست اعلیٰ صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی کی جانب سےعید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ
فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنما اسامہ قریشی ، جمعیت علمائے پاکستان نورانی یوتھ ونگ کراچی کے صدر رائو عبدالرحمٰن، سب نیوزکے بیورو چیف احسن جتوئی ، جنید احمد راجپوت سیاسی سماجی رہنما ، پولیس افسران، صحافی ،منتخب عوامی نمائندوں سمیت طلباء اسلام کراچی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سالانہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد ولید رضا شہیدی نے کہا کہ سالانہ عید ملن دوستوں سےملنےکا بہانہ ہے ۔عید ملن میں تمام سیاسی سماجی اور ٹاؤن ،پولیس افسران کی شرکت سے عوام اور اداروں کے درمیان دوریاں ختم ہو گئی ہیں، عوامی نمائندوں کے اعزاز میں تقریب سے رابطے مضبوط ہوں گے ۔ عید کی خوشیوں میں تمام افراد کو شامل کیا جائے ، فلسطین کے مسلمان اسرائیل کے ظلم کا شکار ہو رہے ہیں ۔ مسلم حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ عالمی سطح پر مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے ۔
مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنما اسامہ قریشی نے کہا کہ ولید رضا شہیدی کی جانب سے ہر سال عید ملن تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ عوام اور پولیس افسران کے درمیان ولید رضا شہیدی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی یوتھ ونگ کراچی کے صدر رائو عبد الرحمٰن نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ہونی چاہیے۔اس سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے بحال ہوتے ہیں ، آخر میں مہمانان میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔














