ملک کو لوٹنےوالوں کو معاف کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک،فوٹو:فائل) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کو ئی عظیم انسان بننا چاہتا ہے تو نبی پا ک ﷺ کو اپنا

رول ماڈل بنا ئے۔اگرقوم کو عظیم بننا ہے تو ریاست مدینہ کے اصول پر چلنا ہو گا۔
اسلام آباد میں انٹرنیشنل رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہو وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ بنانا مشن نہیں ہوتا،پیسے سے انسان کی خدمت کی جائے تو وہ مشن کہلاتا ہے۔ایمان کاسفر بہت بڑا سفر ہوتا ہے،یہ سمندر کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچائی ہے مسلمان کی بڑی طاقت ہوا کرتی ہے،مجھے کہا جاتا ہے کہ جن لوگوں نے پیسہ لوٹا انہیں معاف کر دوں لیکن میں انہیں کہتا ہوں کہ یہ پیسہ میرانہیں قوم کا پیسہ ہے۔ملک کو کاخالی کرنے دینے والوں کا معاف کرنے کا اختیار میرے پاس نہیں۔ این آراو دے دے کر ہم نے ملک وقوم کا بیڑاغرق کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ دنیا میں رول ماڈل ڈھونڈتے ہیں اورلوگ مختلف شخصیات کو رول ماڈل بنا لیتے ہیں،مجھے تعلیم نہیں دی گئی کہ ہمارے رول ماڈل بنی پاک ﷺ ہو نے چاہئیں،ہماری تعلیم ہمیں نبی پاک ﷺ کی طرف نہیں لے کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے اپنی وراثت میں جائیدادیں نہیں چھوڑیں،زندگی،موت اورعزت اللہ کے ہاتھ میں ہوا کرتی ہے۔ملک کو کنگا ل کرنے والوں نے ڈیویا،نبی پا ک ﷺ نے معاشرے کو کیسے تبدیل کیا افسوس کی بات یہ ہے کہ اس پارے میں کچھ نہیں پڑھا یا جاتا،مسلمان گھرانے میں پید اہوکر مسلمان کہلانا کافی نہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی پابنی پاکﷺ معاشرے میں تعلیم،میرٹ اورانصاف پر زوردیا،ہمیں اس ملک کو ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بنا نا ہے۔نئی نسل نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگیوں کا عملی نمونہ بنائیں۔اسی سے کامیابی ممکن ہے۔