یوم ولادت رسولﷺ:ملک بھر میں ریلیاں اورسیرت کی محافل

اسلام آباد /کراچی /کوئٹہ/پشاور(رنگ نوڈاٹ کام) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن میلادالنبیؐ جوش وجذبے کے ساتھ منایا

جارہا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد،کوئٹہ،کراچی،پشاور،ملتان،سکھر،حیدرآباد،گوجرانوالہ،فیصل آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور لوگ رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت اورعقیدت کا اظہار کررہے ہیں۔
جشن میلادالنبیؐ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 , صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،جبکہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل رحمت اللعالمین ﷺکانفرنس میں شرکت کی۔
ملک بھر میں سیرت کی محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف شہروں میں سرکاری،نیم سرکاری عمارتوں،مدارس ومساجد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے،جبکہ رات کو محافل نعت اورسیرت مصطفیٰﷺ کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔