
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )ممتاز ادیبہ محترمہ مسرت جبیں کی تصنیف "ام الکتاب سورۃ فاتحہ " شائع ہو گئی ۔ تصنیف کو رنگ نو
ڈاٹ کام کےتحت شائع کیا گیا ہے۔ تصنیف میں محترمہ مسرت جبیں نے سورۃ فاتحہ " پر تفہیم وتفسیر پیش کی ہے۔ کتاب کا ٹائٹل کلر اورنہایت دیدہ زیب ہے،جس میں معروف ادیب دانشور وشاعر پروفیسر خیال آفاقی اور علمی شخصیت سابق صدر شعبہ اردو جامعہ اردو پروفیسر سعید حسن قادری کی آرا شامل ہیں،جبکہ محترمہ مسرت جبیں نے پیش لفظ میں کتاب کے حوالے سے مفصل خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔














