سیاسی لیڈرشپ کو افغان معاملے پر بریفنگ خوش آئند ہے: رحمت وردگ

کراچی ( ویب ڈیسک)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے مرکزی دفتر میں پارٹی عہدیداران سے ملاقات میں کہا

ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے سیاسی لیڈرشپ کو افغان معاملے پر بریفنگ خوش آئند ہے اور چاہے حکومت کسی کی بھی ہو لیکن عالمی معاملات میں ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے ہونے چاہئیں اور ماضی کی غلطی اب کسی صورت نہ دہرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر افعان مہاجرین کے آنے کے حالات پیدا ہوں تو عالمی قوانین کے مطابق ہمیں پہلے سے بارڈر مکمل سیل کرکے بارڈر کے ساتھ کیمپوں تک افغان مہاجرین کو محدود رکھنا ہوگا، نہ کہ ماضی کی طرح پورا ملک ان کے حوالے کرکے یہاں کے شناختی کارڈ بنا بناکر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب کسی ملک میں مداخلت نہیں کرنی اور وہاں جس کی بھی حکومت ہو ہمیں اسے تسلیم کرکے خیرسگالی کے ساتھ چلنا ہوگا۔