
کراچی ( تعلیم ڈیسک) کراچی بورڈ کے تحت ہونے والےنویں اور دسویں کے امتحانات کا آج سےآغاز ہو گیا ۔امتحانا ت میں کل تین
لاکھ اڑتالیس ہزار دو سو اننچاس طلبہ وطالبات شرکت کر رہے ہیں ۔
پیپر کا دورانیہ ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے ہے،تاہم بعض امتحانی مراکز امتحانی پر چہ تاخیر سے پہنچنے کی شکایات ہیں ۔جہاں اساتذہ کا کہنا ہے کہ تاخیر سے پیپر شرو ع ہوا ہے ،اسٹوڈنٹس کو پیپر حل کرنے کیلئے پورا وقت دیا جائے گا ۔امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے ،جبکہ فوٹواسٹیٹ کی دکانیں بند ہیں ۔




































