الخدمت تحت” باہمت بچوں“ کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کا آغاز

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت رجسٹرڈ باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ 2024 کا آغاز

کردیا گیا ہے ،جس میں مجموعی طور پرمرحلہ وار 2ہزار 200بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی ۔

گزشتہ روزالخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال میں ابتدائی طورپر171 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی ۔آنکھوں ،دانتوں ،کان ،ناک ،گلے اور جنرل امراض کے ماہرڈاکٹروں نےبچوں کا معائنہ کیا اورانہیں آنکھوں اور دانتوں کی حفاظت اوراچھی صحت کےحوالے سے مفید مشورے دیے۔بچوں کوڈاکٹروں کی تجویز کی گئی دوائیں بھی مفت فراہم کی گئیں ۔اس موقع پرچیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی راشد قریشی ،ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور امیرجماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے ہیلتھ اسکریننگ کیمپ کا دورہ کیا ،وہاں بچوں اورڈاکٹروں سےملاقاتیں کیں اورہیلتھ اسکریننگ کے عمل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر راشد قریشی کا کہنا تھا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں 2ہزار 200بچےرجسٹرڈ ہیں اور ان بچوں کی جہاں گھروں میں کفالت کی جاتی ہے، وہیں ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے ۔ان بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کی جاتی ہے تاکہ ان بچوں کی مائیں ان کی صحت سےمتعلق جان سکیں اور اچھی صحت کیلئے ان بچوں کو مفید مشورے بھی دیئے جاتے ہیں ۔

یوسف محی الدین نے کہا کہ باہمت بچے پاکستان کاروشن مستقبل ہیں ۔ہمیں ان بچوں کی صحت کی اتنی فکر ہے جتنی اپنے بچوں کی ہوتی ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے کہا کہ ہیلتھ اسکریننگ الخدمت کا مستحسن اقدام ہے ،اس کا مطب یہ ہے کہ الخدمت نے ان کی صحت کی بھی ذمہ داری لے رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا الخدمت یہ بڑا کام سرانجام دے رہی ہے،معاشرے کے تمام طبقات کو نیک کام میں حصہ لینا چاہیے،الخدمت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔