
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ربیع الاول1446ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس( بدھ )کواسلام آباد میں طلب
کرلیا گیا ہے ۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں شام پانچ بجے منعقد ہوگا، چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کریں گے۔





































