تعلیمی اداروں میں حجاب پابندی کروائی جائے :تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ

 لاہور( نمائندہ رنگ نو ) تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کی صدر محترمہ ساجدہ ظفر ،جنرل سیکرٹری محترمہ  پاکیزہ رؤف ، صدر صوبہ پنجاب

محترمہ  سلمی سعید نےعالمی یوم حجاب کے موقع پر اپنے مشترکہ  بیان میں کہا ہے کہ 4 ستمبر عالمی یوم حجاب مصر کی باحجاب خاتون مروہ الشربینی کی جرمنی کی عدالت میں حجاب کے تحفظ کی خاطر پیش کی گئی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے،اب یہ دن تحفظ حجاب کی علامت بن چکا ہے ۔عالمی یوم حجاب، حجاب کے حوالے سے امتیازی سلوک کے خلاف منظم جدوجہد کا نام ہے ۔۔  ایک اسلامی ملک میں طالبات اور بچیوں کے لیے حیا و حجاب کے تصور پر مبنی محفوظ معاشرہ وجود میں آنا اشد ضروری ہے جو خواتین اور بچیوں کے  تحفظ کا ضامن ہو۔ 

انہوں نے کہا عالمی یوم حجاب کےموقع پر تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ کامطالبہ ہےکہ  آزادی نسواں کےنام پر معاشرتی انتشار کو فروغ دینے والے اقدامات کی بجائے خواتین کے حقوق کی پاسداری کی جائے ۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوے استعمال کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں ۔تعلیمی نصاب اور   میڈیا کے ذریعے چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے فروغ کا شعور وسیع پیمانے پر اجاگرکیا جائے- اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ /حجاب دوپٹہ اور سکارف کی پابندی کروائیں۔

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

بلاگ

مزدور بھی انسان ہیں (روزینہ خورشید)

روزینہ خورشید

کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مزدور طبقہ اکسیجن کا کام کرتا ہے ،ذرا تصور کریں جو روٹی ہمارے دسترخوان تک پہنچتی ہے ،اس کو

... مزید پڑھیے

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے