کورونا وائرس لاک ڈاﺅن ، برازیل کی چار جیلوں سے ایک ہزار قیدی فرار

ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک)برازیل کی چار جیلوں سے ایک ہزار قیدی فرار ہو

گئے۔ساﺅ پاﺅلو جیل انتظامیہ اور مقامی میڈیا کے مطابق ان جیلوں سے قیدیوں نے فرار اس وقت اختیار کیا جب کورونا وائرس کے خطرات کے تحت جیلوں کے لاک ڈاﺅن کے احکامات جاری ہونے والے تھے۔
جیلوں کی انتظامیہ کے مطابق وہ ابھی بھاگ کھڑے ہونے والے قیدیوں کی اصل تعداد جمع کر رہے ہیں لیکن اندازہ ہے کہ ساﺅ پاﺅلو کی منگاگوا،ترممبے، پورٹو فلیز اور میرنڈاپولس جیلوں سے ایک ہزار قیدی فرار ہیں۔