
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں کرونا وائر س سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا جبکہ وائرس سے متاثرہ
کیسز کی تعداد 74ہو گئی ہے۔ بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکام نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ دارلحکومت نئی دہلی میں کرونا وائرس کو وباءقرار دیا گیا ہے جس کے بعد تمام سکول کالج ،سینما اورسوئمنگ پولز 31مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لوگوں کو اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام پبلک ایونٹس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔














