
اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام آل پاکستان حافظ سلمان
بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون کے پہلے ہفتے کھیلا جائے گا۔
پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے چیئرمین شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں۔ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ دو ہفتے تک جاری رہے گااور یہ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک آﺅٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔














