
کراچی(رنگ نوڈیسک )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ25جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی
گئی ،سلیکٹڈ حکومت نے جینا حرام کردیا، مہنگائی کا بم گرادیا۔
ایک سال قبل مبینہ دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا متفقہ آئین بھٹو شہید نے مفتی محمود دیگر کے ساتھ مل کر بنایا ،ہم نے ن لیگ کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کیا، 18ویں ترمیم کے تحت 1973 کا آئین بحال کیا،ملک کےمفاد اور جمہوریت کیلیے ہم سب مل کرلڑے ، پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے ،پچیس جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،آج پارلیمان اور جمہوریت نشانے پر ہے ،
بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا ہی نہیں میڈیا کی آزادی بھی نشانے پر ہے،آزادی صحافت بھی نشانے پر ہے ،اس وقت کاروبار ہی نہیں غریب کی جیب بھی نشانے پر ہے،غربت نہیں غریب نشانے پر ہے ،چند قوانین ہی نہیں پورا آئین نشانے پر ہے ،انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہوچکے ہیں ،ہم اس حکومت کےخلاف علم بغاوت بلندکررہےہیں،کوئی ایک سیاسی جماعت ملکی مسائل کا حل اکیلے نہیں نکال سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس فراڈ الیکشن اورجعلی حکومت کو نہیں مانتے، 18ویں ترمیم منظورکرکےہم نے1973کےآئین کوبحال کیا،ہم نےصوبہ سرحدکوخیبرپختونخواکانام دیا،ہماری اپنی اپنی جماعتیں ہیں مگرجمہوریت کےلیےہم نےمشترکہ جدوجہدکی، جمہوری،انسانی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے ہم ایک ہوچکے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا جس کو اپنے وزیررکھنے کا اختیارنہ ہواسے سلیکٹیڈنہ کہوں توکیاکہوں،وزیراعظم کوبجٹ بنانے کا اختیارنہیں ایسے وزیراعظم کو کیاکہوں،ہم اس فراڈالیکشن اورجعلی حکومت کو نہیں مانتے،عمران خان نے کہاتھا6ماہ دیدیں ہرچیزکاجوابدہ ہونگا،ہم نے توایک سال دیدیا،عمران خان کاکوئی ایک وعدہ وفانہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا عمران خان کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں،یہ کونسا الیکشن ہے کہ پہلے پارٹیاں توڑو، ان میں سے جیتنے والے بندے توڑو، ان سب کو کوایک ٹوکری میں جمع کردو اور اگر پھربھی نتائج مرضی کے نہ مل رہے ہوں تو پھر آر ٹی ایس سسٹم بندکردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں کوعمران خان نے ڈاکو ، چور اور ملک دشمن کہا ، ان کوبھی اٹھا کر عمران خان کی جھولی میں ڈال دیا گیا ، یہ سلیکشن نہیں تو اورکیا ہے ؟انہوں نے کہا کہ اس وقت چند قوانین ہی نہیں بلکہ پورا آئین نشانے پر ہے اور ہم حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کررہے ہیں،حاصل بزنجوکوچیئرمین سینیٹ بنائیں گے














