ٹرمپ اورعمران خان کےکامیاب مذاکرات ہوئے،محکمہ خارجہ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہاہے کہ صدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران

خان میں کامیاب مذاکرات ہوئےہیں ۔صدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان  کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ مائیک پومپیوکی بھی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ۔صدرٹرمپ اورمائیک پومپیوکوعمران خان سے تعلق بنانے کا موقع ملا،

انہوں نے کہا کہ اب پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کاوقت ہے۔عمران خان نے طالبان سے افغان حکومت سے مذاکرات کی درخواست کی ہے،افغان امن عمل کیلئے یہ اہم قدم ہے،وزیراعظم عمران خان سے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی،چاہتے ہیں افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرے،امن معاہدے کیلئے کوئی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔