
کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 25جولائی کوخاندانی سیاست
کاخاتمہ ہوا، 25جولائی کوظل سبحانی کی بادشاہت کاخاتمہ ہوا، 25جولائی کوکرپشن فری پاکستان کا آغازہوا، 25جولائی کوعمران خان کی 23سال کی جدوجہدرنگ لائی، اپوزیشن کایوم سیاہ ناکام ہوا۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہاکہ کابینہ نےوزیراعظم کوکامیاب دورےپرمبارکبادپیش کی، ٹرمپ کی کشمیرپرثالث کی پیشکش پاکستان کی بڑی فتح ہے،کابینہ میں 10نکاتی ایجنڈےپرگفتگوکی گئی،25جولائی کوایک روشن صبح کاآغاز ہواجس نےپاناما کے چوروں کواصل جگہ پہنچایا۔
25جولائی کو اداروں کو بااختیار اورآزاد بنانے کے عمل کا آغاز ہوا،25جولائی کو عوام نےایسا لیڈرچنا جو نہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے ،ان کایوم سیاہ ناکام ہواہے، اگلی 25 جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پر منائیں گے،کابینہ اجلاس میں تمام ممبران نےوزیراعظم کوکامیاب دورےپرمبارکباددی،،۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےتمام میٹنگز،دفاعی امور،بنیادی انسانی حقوق سےمتعلق ملاقاتوں سےآگاہ کیا،دورےکی روشنی میں جو اہداف وزیراعظم نےسیٹ کیےکابینہ نےبھرپورحمایت کااعلان کیا،10سال میں ملک کی معیشت کوکیسےزہرآلودکیاگیا۔
آج پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گی۔میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون بنانا اس حکومت کا عزم ہے ،مجرم جیل میں سزابھگتنے کیلئے جاتے ہیں،کوئی امام یاخطیب جیل میں نہیں جاتا،زرداری کی 32جائیدادیں ایف بی آرنے واضح کی ہیں،لوٹاہوامال واپس کرنے سے ہی انکا دردکم ہوگا














