
کراچی میں 28 جولائی سے بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا اور تین روز تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق مون سون سسٹم کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں بھی مون سون کے بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے اور 28 جولائی ( اتوار) سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے ۔ بارشوں کا یہ سسٹم تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر میں 30 جولائی تک جاری رہنے والی بارشوں کے حوالے سے کے الیکڑک اور دیگر متعلقہ اداروں کو آج ( جمعرات کو) آگاہ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے اقدامات کر لیں ۔




































