
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا
ؤمیں ملک دشمنوں کو نشانہ بنانے کے بجائے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔
بلاول ہاﺅس میڈیا سیل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہہمارے بھی تحفظات ہیں وزیراعظم کو چاہئے تھا کہ ملک کے وزیراعظم بن کر جاتے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں پورے نمبر نہیں مجھے تو صاف نظر آرہا ہے کہ آئندہ حاصل بزنجو چیئرمین سینٹ ہونگے
پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی سکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ضمنی الیکشن میں ہمیں کامیابی دلائی ،ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ سیٹ سلیکٹڈ حکومت کے پاس تھی،اس کامیابی پر میں تمام اپوزیشن کا شکر گزار ہوں خاص طور پرمولانا فضل الرحمان اور نواز لیگ کی قیادت کا جنہوں نے تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹریلر ہے دوسرا سینیٹ کا الیکشن ہے ،یہ پیغام ہے کٹھ پتلیوں کے لئے ہے۔ آپ اپنے عوام کے حقوق کا سودا کرینگے تو آپکا یہ حال ہوگا ،اشارے پر چلیں گے تو آپ ہاریں گے،سندھ کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا گھوٹکی کے غریب عوام کا شکر گزار ہوں،جنہوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری دکھائی ،ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کل پچیس جولائی کو ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں،سندھ بھر کے لوگ کراچی پہنچیں،کوئٹہ پشاور پہنچیں،میں پورے ہاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھرپور طریقے سے آواز اٹھائیں،یہ وہ دن ہے جس دن جمہوری حقوق کا جنازہ نکالا گیا تھا،انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئی تھیں ؎
۔انہوں نے کہا کہ جب آپ انسانی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ کرتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے ۔ کل پورا پاکستان گونجے گا، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پیسوں کی آفر کی جارہی ہے ،حکومت کے نمبرز پورے نہیں۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ ہم میڈیا پرسنسر شپ کی مذمت کرتے ہیں۔ ۔امریکا اور نیٹو کے ساتھ اوور پرومس نہیں کرنا چاہیے ،جتنی مدد کی جاسکتی ہے کریں مگر اوور پرومس نہ کریں ۔














