
کوئٹہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسیاں)حکومت بلوچستان نے وفاق کی جانب سے فنڈز واپس لینے غیر مجاز اور غیر آئینی
اقدام کی شکایت پرمشترکہ مفادات کونسل کا وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چیف سیکرٹری فضیل اصغر اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا حکومت بلوچستان نے وفاق کی جانب سے فنڈز واپس لینے کے اقدام کو غیر مجاذ اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے فنڈز کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع کر لیاتھا۔
اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سی سی آئی ،ایف بی آر کے دعوے کے تنازعوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر مبینہ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ڈبلیوایچ ٹی کی مد میں پانچ فیصد سروس چارجز لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے حکومت بلوچستان فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کر دیا ہے پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد فارمولے پر تبادلہ خیال کرینگے۔














