
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بلین ٹری کے تمام
منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ بدھ کو بلین ٹری سونامی منصوبہ کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو نئی نسل کی فکر ہے، جو انتہائی خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔














