
لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی
تحریک اب پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا اگلا پڑاو اسلام آباد ہوگا۔جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اناڑی، نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہے، پاکستان کو بچانے کے لئے پی ٹی آئی کی حکومت کا جانا ضروری ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ 13دسمبر کا لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ کی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد کا اگلا پڑاو اسلام آباد ہوگا، لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کےلیے کریں گے،عوام اسلام آبا د میں اکٹھے ہوں گے تویہ حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائے گی۔














