
کراچی( ویب ڈیسک ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو لاحق مرض
کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے.اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔
آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں پی ڈی ایم جماعتوں کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے۔
آصف زرداری نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین کی حکمرانی اور جدوجہد فتح یاب ہوگی ، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عمل ہے ، آصف زرداری کا کہنا تھا جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی کے ایجنڈا سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔




































