عدالت کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے : وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت کے تعاون کے بغیر

اکیلا کچھ نہیں کر سکتا ،ہم نے نوازشریف سے 7 ارب کا بانڈ مانگا تھا ،مگر عدالت نے اسے باہر جانے دیا ۔مہنگائی کو کنٹرول کر کے دکھائیں گے ۔تبدیلی واقعی میں آچکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر گفت گو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے صبح آفس کے لیے نکلتا ہو تو جہاد کے لئے جاتا ہوں۔ آئی ایم ایف سے سب سے کم سود پر قرضہ دیتا ہے۔ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلان بنا رھے ہیں۔حکومت بجلی مہنگی خرید کرعوام کو سستی دے رہی ہے ملک میں عام آدمی کے لیے اپنا گھر بنانا مشکل ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں شہر پھیلتے جا رہے ہیں۔ زمین ختم ہو رہی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں لوگ آسانی سے گھر بنا سکیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پچاس سال میں کسی نے ہماری طرح کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت پر بات نہیں ہو سکتی۔