تم جہاد کیلئے نہیں عوام کے ٓحق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہوئے ،مریم نواز

لاہور ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا

نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ صبح اٹھ کر تم جہاد نہیں، عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے جاتے ہو ۔ تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو۔

یہ بات انہوں اتوار کو ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک  پیغام میں وزیر اعظم کی عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو پر اپنے ردعمل میں کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ تم مظلوموں پر ظلم کرنے جاتے ہو، لوگوں کو دن دہاڑے اغوا کرنے جاتے ہو۔

 مریم نواز نے کہا لوگوں پر ظلم اور لوگوں کو اغوا کرنے کو جہاد کہتے ہو۔ تم پر 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے پر فتویٰ  لگنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ اپنے محل سے باہر نکلو دیکھو لوگ تمہیں کیسے لوگ بدعائیں دے رہے ہیں ۔