گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں 200فیصد بڑھا نے کی تیاریاں

لاہور(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے200 فیصدتک قیمتوں میں اضافے

کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،90فیصد صارفین کے ٹیرف کو تبدیل کرنے کی سمری ارسال کر دی گئی۔
سمری کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے 50 یونٹ تک کا گیس ریٹ121 سے بڑھا کر380 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا، جبکہ ماہانہ 100 یونٹ والے صارفین کیلئے ریٹ300 سے بڑھا کر 353 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گا۔
اسی طرح 400 روپے ماہانہ بل 1600 روپے تک تجاوز کر جائے گادوسری جانب امرا کیلئے ٹیرف میں کمی کی جا رہی ہے، ماہانہ 200 سے 300 یونٹ والے صارفین کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماہانہ 200 یونٹ والوں کیلئے گیس 553 روپے سے کم کرکے 530 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 یونٹ والے صارفین کیلئے گیس 738روپے سے کم کر کے 706 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی اوگرا کے مطابق ماہانہ 400 یونٹ والے صارفین کیلئے گیس1107 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 273 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
حکومت گیس صارفین پر پہلے ہی 200ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال چکی ہے، اب تک گیس کے نرخوں میں 333 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، موجودہ اضافے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 90 فیصد صارفین متاثرہوں گے۔