جماعت اسلامی حرم فورم زون 13 کے تحت تربیتی پروگرام کا انعقاد

اسلام آباد( رپورٹ حریم شفیق )حجاج کرام کی تربیت کے حوالے سے الفلاح قرآن انسٹیٹوٹ میں جماعت اسلامی حرم فورم زون 13 کے تحت تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

 پروگرام کا  باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جو فرح ندیم نےکی اور نعت رسول مقبول کی سعادت  نورین  نے حاصل کی ۔حرم فورم کی کوآرڈینیٹر وحیدہ تنویر نے حرم فورم اور حج تربیتی ٹیم کا تعارف کرایا ۔

محترمہ ناہید اختر نے اپنے گھر سے اللہ کے گھر تک اور انتظامی امور کے حوالے سے اخلاقی، مالی، روحانی اور ذہنی تیاری کے حوالےگفتگو کی.محترمہ زاہدہ زبیر نے ستر و احرام کے بارے میں بتایا اور عمرہ کا طریقہ بیان کیا ۔محترمہ کلثوم نے اپنے رمضان کے عمرے 2022 کے احساسات بیان کئے۔

 محترمہ وحیدہ تنویرنے حج کا طریقہ بیان کیا.محترمہ ذکیہ مبین صاحبہ نے حج  کےحوالے سے پیش آنے والے مسائل کا حل اور مشوروںں  کے حوالے سے بتایا.نماز با جماعت اور نماز  جنازہ کے حوالے سے محترمہ زاہدہ زبیر نے گفتگو کی۔

محترمہ وحیدہ تنویر نے زیارت مدینہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کےآداب پر بیان کیا۔ حج کی تیاری کرنے والی بہنوں کو ضروری لٹریچر بھی تحفتاً دیا گیا۔* آخر میں دعا رخشندہ شفیق صاحبہ نے کرائی گئی۔