
اسلام آباد(ویب ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر میں کہاکہ کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی
حد کو 40 فیصد کم کیا جائے گا، حکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی۔ پنشن فنڈ قائم کیا جارہاہے جس کے لیے رقم جاری کردی گئی۔ پنشن کی مد میں بجٹ میں 530 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔




































